سکیورٹی گارڈ کاقاتل اشتہاری گرفتار
شہرسلطان، مظفر گڑھ (نامہ نگار) ایس ایچ اوتھانہ شہر سلطان ملک خرم ریاض کھر کی پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، 2013 میں ڈکیتی مزاحمت کی واردات میں سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والا مجرم اشتہاری عمران 8 سال سے مفرور مجرم اشتہاری اے کیٹگری کو گرفتار کر لیا، ملزم عمران نے 2013 میں ڈمر والا کے علاقے پاسکو سنٹر سیکیورٹی گارڈ کو فائر مار کر قتل کردیا تھا۔