ملتان کالج آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے زیراہتمام واک، سیمینار کااہتمام ڈاکٹر شبیر ناصر نے صدارت کی
ملتان( پ ر) ملتان کالج آف فوڈ اینڈنیوٹریشن جوکہ ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور ابنِ سینا ہسپتال کا ہی ایک حصہ ہے۔ میں ورلڈ نیوٹریشن ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار اور واک کااہتمام کیا گیا جس میں ملتان کالج آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن ، ملتان کالج آف فزیو تھراپی، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلباء اور اساتذہ نے حصہ لیا۔ سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد ناصر پرنسپل ( سی ای او) ان کے علاوہ مسٹر عمران رسول، چیف آپریٹنگ آفیسر ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، ابنِ سینا ہسپتال چوہدری امتیاز رسول، ڈائریکٹر، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، ڈاکٹر ساجد پرنسپل کالج آف فوڈ اینڈنیوٹریشن ملتان، ایم ایس ڈاکٹر اکبر سعید ابن سینا ہسپتال اور مختلف شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ سیمینار میں شریک مقررین نے متوازن غذا کی اہمیت، روز مرہ زندگی میں پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ علاوہ ازیں سوسائٹی میں فاسٹ فوڈ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے رحجان کے نقصانا سے بھی آگاہ کیا۔ اس زمن میں کولڈ ڈرنکس ، شوارمہ، پیزا، کیک کے صحت پر مضر اثرات پر روشنی ڈالی۔ ملتان کالج آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے طلباء نے مختلف ٹیبلوز اور خاکوں کے ذڑیعے شرکاء کیلئے آگہی کا اہتمام کیا۔