سیشن عدالتوں کا اندراج مقدمہ اختیار بحال کیا جائے: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سیشن عدالتوں کا اندراج مقدمہ کیلئے اختیار سماعت ختم کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے وکلاء آئین اور بنیادی حقوق کے محافظ ہیں ہر دور میں عوامی حقوق کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں وکلاء برادری نے دیں آئندہ بھی دریغ نہیں کرینگے اندراج مقدمہ کا عدالتی اختیار ختم کرنے سے پولیس کی اجارہ داری قائم ہو گی پولیس ہزاروں مقدمات کا اندراج نہیں کرتی عدالتوں سے عوام کی داد رسی ہوتی ہے بار او ربنچ نے انصاف فراہمی کیلئے اہم کردار ادا کیا سیشن عدالتوں کا اختیار سماعت فوری طور پر بحال ہونا چاہئے وکلاء اس ایشو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے وکلاء تنظیموں کی جدوجہد رنگ لائینگی۔