سٹاک ایکسچینج میں مسلسل چھے ہفتے مندا، سرمایہ کاروں کے 113 ارب ڈوب گئے
کراچی ( سٹاف رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مسلسل چھٹے ہفتے بھی مجموعی طور پر مندی ہی رہی اور کاروبار بھی مزید اٹھارہ فیصد کم ہو گیا جس سے سرمایہ کاروں کے 113 ارب روپے ڈوب گئے۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے دوران پانچ میں سے صرف ایک روز تیزی دیکھی گئی جبکہ باقی 4روز مندی ہی رہی .ہفتے کے اختتام پر100 انڈیکس مجموعی طور پر 643 پوائنٹ کی کمی سے 38 ہزار 306 پر بند ہوا .اوسطا روزانہ 9 کروڑ 33 لاکھ شئیرز کا ہی کام ہوا.غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے بھی شئیرز کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیاصرف چار روز میں ہی مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں ایک کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی تاہم مقامی بینکوں اور انشورنس کمپنیوں نے مجموعی طور پر ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے۔