افتخار وارثی کو مئیر آف سلائو کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا
جبر(نامہ نگار)صحافی افتخار وارثی کو مئیر آف سلائو کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ برطانیہ میں مقیم بیول کے رہائشی افتخار وارثی کو بہترین صحافتی خدمات انجام دینے پر سلاو کی مئیر عشرت شاہ نے ایوارڈ سے نوازا اس سے پہلے بھی افتخار وارثی کو برطانیہ میں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا بیول کی سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری بشارت نور، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان، جوجوز فاسٹ فوڈ کے مالک چوہدری صفدر حسین، چوہدری شیراز وارثی اور صحافیوں نے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کے افتخار وارثی اسی طرح محنت اور لگن کے ساتھ اپنی صحافتی خدمات جاری رکھ کر اپنے علاقے کا نام روشن کرتا رہے گا۔