بھارت نے پاکستانی جیلوں میں موجود 27 ذہنی معذور قیدیوں تک رسائی کیلئے طبی ماہرین کے ویزا کی درخواستیں جمع کرا دیں
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھارت نے پاکستان کی جیلوں میں ستائیس ذہنی معذور قیدیوں تک رسائی کیلئے اپنے طبی ماہرین کے ویزہ کی درخواستیں دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں جمع کرا دی ہیں۔ بھارتی ماہرین پاکستانی جیلوں میں قید ان ذہنی معذور قیدیوں سے ملاقات کر کے ان کی بھارتی قومیت جانچنے کا کام کرینگے۔ پاکستانی ماہرین کی ایک ایسی ہی ٹیم بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کرے گی۔ پاکستان نے 7 مارچ 2018 کو بھارت کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کی تین تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان پر عمل کرنے کی منظوری دی تھی ۔