عمران ملکی سیاست میں گالی گلوچ کے بانی، جو بویا کاٹیں: عمران گورائیہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورائیہ نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں گالی گلوچ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کے بانی ”عمران اینڈ کمپنی ہے“ سیاسی رہنما¶ں کو سوچنا چاہئے کہ وہ کون سے سیاسی رویوں کو فروغ دے رہے ہیں اور ان کے کیا اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا عمران خان مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کرنے کی بجائے زرداری کی گود میں بیٹھ گئے ہیں۔ عمران گورائیہ نے کہا کہ 2018ءنواز شریف اور شہباز شریف کا سال ہے۔ عوام ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کے حق میں ووٹ دے کر ثابت کریں گے کہ ان کا احتجاجی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ نظام کے تحفظ کے لئے اکٹھے ہونا چاہیے اور جمہوریت دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے تاکہ ملک میں جاری ترقی کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔