نظریاتی سمر سکول کے طلبہ کا نیشنل میوزیم آف سائنس اور واہگہ بارڈر کا دورہ
لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے پندرھویں سالانہ تعلیمی سیشن کے آٹھویں روز طلباوطالبات نے نیشنل میوزیم آف سائنس اور واہگہ بارڈر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ طلبہ نے میوزیم میں سائنس کے مختلف ماڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔بعدازاں تمام طلبہ واہگہ بارڈر گئے ۔ واہگہ بارڈرپرطلبہ نے انتہائی منظم اندازمیں پاک بھارت سرحد پر پرچم اُتارنے کی دلفریب تقریب کا نظارہ کیا ۔ پاکستان رینجرز کے چاق چوبند جوانوں نے جب زمین پر زور سے پائوں مارتے ہوئے پرچم اتارنے کے لئے قدم بڑھائے تو طلبا و طالبات نے مل کر انتہائی پُرجوش انداز میں ملی نغمے گائے اور بارڈر کے دوسری طرف موجود بھارتی شائقین کو دیکھ کر نعرۂ تکبیر اللہ اکبر‘پاکستان زندہ باد‘ قائداعظمؒزندہ باد‘ پاکستان کا مطلب کیا… لا الٰہ الا اللہ کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔