عمران کا دورئہ افغانستان منسوخ، جوڈیشل کمشن کی اہم کارروائی کی وجہ سے ہوا: ترجمان
اسلام آباد (وقت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا دورئہ افغانستان منسوخ کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ نے آج دو روزہ دورے پر افغانستان جانا تھا۔ انکوائری کمشن کی اہم کارروائی کے باعث عمران خان کا دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔ دورئہ افغانستان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔