این جی اوز کیلئے ضابطہ اخلاق بنایا جائے: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیا بی کا سہرا جنرل راحیل شریف کے سر ہے، قوم کو اپنی بہادر فو ج پر فخر ہے، وزیر اعظم قوم سے خطاب کرکے بھارتی دھمکیوں کا جواب دیں۔پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔آپریشن ضرب عضب کا کامیاب سال مکمل ہونے پر پوری قوم پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر تی ہے۔رمضان کے احترام میں یمن میں جنگ بندی کی جائے۔این جی اوز کیلئے ضابطہ اخلاق بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ پاک فوج زندہ باد مہم ‘‘ کے سلسلہ میں جامعہ رضویہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔