ریٹائرڈ صوبائی ملازمین کےلئے نئی ہا¶سنگ سکیمیں ڈویلپ کرنے کا اعلان
لاہور( این این آئی )حکومت پنجاب نے پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے تحت ریٹائرڈ صوبائی ملازمین کے لئے اگلے سال گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، مظفر گڑھ ، لودھراں ، لیہ اور بھکر میں نئی ہا¶سنگ سکیمیں ڈویلپ کرنے کااعلان کیاہے -فا¶نڈیشن کے تحت اڈیالہ روڈ راولپنڈی ہا¶سنگ سکیم کی تیسری قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب میں پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز احمد خاں نے بتایاکہ فا¶نڈیشن اب تک لاہور ، ملتان ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ،خانیوال ،فیصل آباد اور راولپنڈی کی مختلف ہا¶سنگ سکیموں میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پانچ مرلہ سے لے کر ایک کنال رقبے کے ہزاروں پلاٹ فراہم کرچکا ہے جبکہ سیالکوٹ اور ساہیوال میں فا¶نڈیشن کی ہا¶سنگ سکیموں کے لئے اسی سال کے آخر میں قرعہ اندازی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی - راولپنڈی ہاﺅسنگ سکیم میں دستیاب413پلاٹوں کے لےے اوپن قرعہ اندازی کی تقریب لبرٹی کیسل بنکوئٹ ہال لاہور میں منعقد کی گئی ۔ حکومت پنجاب کے جن سرکاری ملازمین نے پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے ممبر کے طور پرراولپنڈی میں پلاٹ حاصل کرنے کی آپشن دے رکھی تھی اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد سنیارٹی میں بھی دستیاب 413 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی شرائط پر پورا اُترتے ہیں ، انہیں اس قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا ہے - اس موقع پر ایک کنال رقبے کی A-I کیٹیگری کے 13پلاٹوں ، ایک کنال کی اے کیٹیگری کے 57 پلاٹوں ، 10 مرلہ کے 136 پلاٹوں ،7 مرلہ کے 85 پلاٹو ںاور پانچ مرلہ کے 122 پلاٹوں کی الاٹ منٹ کی گئی -تقریب میں سیکرٹری ہاﺅسنگ پنجاب کیپٹن(ریٹائرڈ) محمد خرم آغا ، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب خالد محمود، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن ڈاکٹر پرویز احمد خان اورفاﺅنڈیشن کے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ ریاض احمد شادکے علاوہ دیگر سےنئر افسران نے شرکت کی۔