:زرداری نے رحمن ملک کو دبئی بلا لیا
اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر رحمن ملک کو سابق صدر آصف علیزرداری نے دبئی بلا لیا ہے اور وہ یورپ کا دورہ مختصر کرکے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم سے استعفیٰ کے مطالبے کے بعد کی سیاسی صورت حال پر حکمت عملی بنانے کے لئے آصف علی زرداری نے رحمن ملک کو دبئی بلایا ہے۔