کولمبو ٹیسٹ: زمبابوے کے 6 وکٹوں پر 252 رنز، سری لنکا پر 262 رنز کی برتری

17 جولائی 2017

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 252 رنز بنائے اس طرح زمبابوے کو سری لنکا پر 262 رنز کی برتری حاصل ہو گئی جبکہ اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔ دوسری اننگز میں زمبابوے کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔ مساکاڈزا 7، چکایووا 6، مسکانڈا صفر، ایروین 5 رنز بنا سکے۔ ولیمر 22 سکندر رضا 97 رنز پر ناقابل شکست، مور نے 40 رنز بنائے جبکہ والر 57 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔