نہر سے 40 سالہ شخص کی نعش برآمد
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) فیصل آباد روڈ پر کیوبی لنک نہر سے ایک 40سالہ شخص کی نعش ملی ہے نامعلوم افراد نے مقتول کو تشد د کے بعد قتل کرکے نعش نہر میں بہادی، بھکھی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی شروع کردی ہے تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔