8ویں جونیئر لیڈر ز کانفرنس کے دوسرے روز متعدد اہم سیشنز کا انعقاد
کراچی(کامرس رپورٹر)گلوکو کی جونیئر لیڈرز کانفرنس کے دوسرے روز کا آغاز صبح سویرے شرکاء کی بھرپور شرکت سے ہوا۔ اسکول آف لیڈر شپ کے اس روشن اقدام کے تحت منعقدہ تین روزہ لیڈر شپ سمٹ میں 10تا15سال کی عمر کے200نوجوان شریک ہیں۔کانفرس کے دوسرے روز کی تھیم’’ہمت‘‘ تھی اور اسی تھیم کے تحت شرکاء کیلئے دوسرے روز کی پہلی سرگرمی کااہتمام کیا گیا تھا جہاں شرکاء کو ٹوٹے ہوئے سے تعمیر کرنے کی سرگرمی کی جانب راغب کیا گیا۔،اس مقصد کے تحت شرکاء کو مختلف میٹریل کو ری سائیکل کرکے کچھ نیا بنانے کا ٹاسک دیا گیا ۔ڈے چمپئن وقار علی کی قیادت میں کانفرنس کے دوسرے روز کی نمایاں خصوصیت معروف ماہرین ،اسپیکرز ،ماہر تعلیم ،ممتاز شخصیات اور ٹرینرز کی شرکت تھی۔