66 ملکوں کا اتحاد چپ نہیں بیٹھے گا‘ داعش کو تباہ کر کے دم لیں گے: اوباما
واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ ہم اپنے فرانسیسی احباب کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم دہشت گردی اور تشدد کے ناسور کے خلاف اپنے ملکوں کا دفاع کر رہے ہیں۔ ہم سبھی کو یہ خطرہ لاحق ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ’ایسٹ روم‘ میں واشنگٹن میں تعینات سفارت کاروں کے ساتھ ایک خوشگوار ملاقات کا اہتمام کیا۔ اس دوران نیس میں ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے دلوں میں دکھ کا احساس ہے۔ نیس میں ہم نے ایک اور حملہ دیکھا۔ یہ آزادی اور امن پر ایک مہلک حملہ تھا۔ آج، ہمارے دل فرانس کے عوام کے ساتھ دھڑک رہے ہیں، جن میں تمام بے گناہ مرد اور خواتین کے علاوہ متعدد بچے شامل تھے جو اس المانک حملے میں زخمی یا ہلاک ہوئے۔انھوں نے کہا 66 ملکوں کا اتحاد چپ نہیں بیٹھے گا، بلکہ داعش کے شدت پسند گروپ کو تباہ کرکے دم لے گا۔صدر نے کہا کہ اتحاد سب کی شمولیت کے اپنے اقدار، قانون کی حکمرانی، آزادی مذہب، آزادی اظہار اور آزادی اجتماع کے ساتھ پختہ رہ کر یہ لڑائی جیتے گا۔اوباما نے کہا کہ سات ارب کی اس دنیا میں چند افراد کی جانب سے نفرت اور تشدد کو بڑھاوا دینا کوئی معنی نہیں رکھتا، جو محبت، اور انسانیت میں بھرپور یقین رکھتے ہیں۔