عالمی تنقید اور مخالفت کے باجود ترکی کی حکومت لیبیا کی متنازع قومی وفاق حکومت کی عسکری اور مادی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایک ذمہ دار ذرائع نے اطلاع دی کہ ترکی نے دارالحکومت طرابلس میں الوفاق حکومت کے وفادار ملیشیا کو مواصلاتی آلات اور دیگر جنگی سازوسامان بھیجنے کے علاوہ لیبیا میں نئی فوجی اور دفاعی رسد بھیجنا بھی شروع کر دی ہے۔ترکی نے ایلیٹ فورس کے 40 اہلکاروں اور عسکری مشیران کی بڑی تعداد طرابلس بھیجی ہے، دوسری طرف تربیت کے لیے قومی وفاق حکومت کے بعض فوجی افسران کو ترکی بھیجا گیا ہے۔ادھرلیبیا میں نیشنل آرمی کے حامی بعض عرب اور ان کے اتحادی دوسرے ممالک نے صلاح مشورہ شروع کیا کہ لیبیا میں جنگجو بھیجنے والے ممالک پر پابندیاں عاید کی جائیں گی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024