اسلام آباد سنوکر کپ : بابر مسیح کے ساتھ کھیلے گئے نمائشی فریم میچ میں ورلڈ چیمپئن محمدآصف فتحیاب
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ورلڈ اسنوکر چیمپیئن محمد آصف اور بابر مسیح کے درمیان کھیلے گئے نمائشی فریم میچ میں محمدآصف 61-62پوائنٹس سے فتحیاب ہوئے۔ اسلام آباد بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اسلام آباد سنوکر کپ کی اختتامی تقریب کے موقع پرکھیلے گئے نمائشی میچ کو بڑی تعداد میں شائقین نے دیکھا ، ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کونینوری مٹسوڈاتھے جبکہ اسلام آباد بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے کے صدر سینیٹر شہزاد وسیم، سیکرٹری جنرل فہیم انور خان، سینئر نائب صدر سلیم اختر رانا سمیت مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ ا سلام آباد کپ سنوکر چیمپئین شپ کا ماسٹرز کیٹگری کا ٹائٹل ارشد قریشی کے نام رہا ، ارشد قریشی نے فائنل میں ظفراقبال کو 3-4 فریم سے شکست دی، انڈر ۔18کیٹگری کا ٹائٹل کامران چؤہدری نے جیتا، ابسا کپ انڈر 21 کیٹگری کا ٹائٹل عمران خان کے نام رہا ، سینئرز کیٹگری کا ٹائٹل ارشد قریشی کے نام ررہا،پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کونینوری مٹسوڈا نے انعامات تقسیم کئے گئے۔