ورلڈ کشمیر اوئرنس فورم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی کی حالت مستحکم اور بہتر ہے۔ ان کے خاندان نے تصدیق کی ہے کہ وہ، ہلکا کھانا بھی کھا رہے ہیں ۔ سید علی گیلانی کے خاندان نے دنیا بھر کے خیر خواہوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کی صحت کی صورتحال کے بارے میں دنیا بھر میں ان کے خیر خواہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ سید علی گیلانی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ حریت رہنما کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پا بندیوں کی بھینٹ چڑ ھایا جار ہا ہے.
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024