مرگی لا علا ج نہیں‘بر وقت تشخیص سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے ، نا دیہ جمیل
کراچی(غزالہ فصیح)نیشنل ایپی لیسپی سینٹر NEC کے زیر اہتمام جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں مرگی سے آگہی کے متعلق معلوماتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان اسپیکر معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا مجھے 2011ءمیں مرگی کی تشخیص ہوئی‘ ہمیںاس بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوئی شرم محسوس نہیں کرنی چاہئے۔نادیہ جمیل نے کہا بیماری کے دوران میں مشکلات پیش آئیں لیکن بروقت تشخیص‘ مناسب علاج اوراپنے گھر والوںکے تعاون سے آج میں صحت مند اورمکمل زندگی بسر کررہی ہوں۔ میرے دو بچے ہیں جن کی میں بھرپوردیکھ بھال کرتی ہوں۔نادیہ جمیل نے کہامرگی لاعلاج مرض نہیں اورنہ ہی