بارش کے باعث پھسلن ‘گر کر 3 موٹرسائیکل سوار زخمی
لاہور(نامہ نگار) شہر میں بارش سے مختلف جگہوں پرپھسلن کے باعث 3 موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہو گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ سگیاں کے علاقہ میں55 سالہ بشیر جنجوعہ ، شالیمار باغ کے قریب40 سالہ فرید خان اور بند روڈ پر21سالہ سنی نامی نوجوان بارش کے باعث پھسل کر زخمی ہو گئے ۔جن کو ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے ۔