لاہور(سٹی رپورٹر) مغربی ہوائیں ایران کے راستے ملک میں داخل ہو چکی ہیں جس سے جمعہ اور ہفتہ کو ناردرن ایریاز، سرحد، کشمیر اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ناردرن ایریا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جوکہ دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران متک میں زیادہ تر موسم خشک اور سرد رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق شاہراہ کاغان ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔ یہ شاہراہ ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں بارش اور برف باری کے باعث ایک ہفتے سے بند تھی۔ تاہم شاہراہ ناران اور دیگر رابطہ سڑکیں گزشتہ دو ماہ سے بند ہونے کے باعث علاقے کے لوگ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ضلع استور کے بالائی دیہات کی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024