ملی یکجہتی کونسل کا احتجاجی جلسہ کل مسجد شہداء میں ہوگا: محمد نعیم بادشاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری اطلاعات مولانا شیخ محمد نعیم بادشاہ نے بتایا ہے کہ 18 سال سے قبل اسلام قبول کرنے پر پابندی سندھ اسمبلی کے اسلام مخالف بل کیخلاف ملی یکجہتی کونسل کا احتجاجی جلسہ کل 18 دسمبر بروز اتوار دو بجے دن مسجد شہدا ہوگا۔ لیاقت بلوچ، علامہ سید ضیاء اللہ بخاری، میاں مقصود احمد، سردار محمد خان لغاری، مولانا اویس چشتی، علی عمان شاہین و دیگر رہنما خطاب کرینگے۔