70ء کی دہائی میں بچوں سے زیادتی‘ 101 سالہ بوڑھا برطانوی شہری مجرم قرار
لندن (رائٹرز) برطانیہ میں 101 سالہ بوڑھے شخص کو بچوں کیخلاف جنسی جرائم کے حوالے سے مجرم قرار دیدیا گیا۔ رالف کلارک بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کے حوالے سے مجرم قرار دیا گیا برطانیہ کا بوڑھا ترین شخص بھی بن گیا۔ پولیس نے بتایا وہ اس جرم میں مجرم قرار دیا گیا بوڑھا ترین شخص ہے۔ کلارک ریٹائرڈ ٹرک ڈرائیور ہے اسے 70ء کی دہائی 80ء کی دہائی کے شروع میں دو چھوٹی عمر کی بہنوں کو جنسی ہراساں کرنے اور ان سے زیادتی کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔ قبل ازیں کلارک نے ان دو بہنوں کے چھوٹے بھائی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا بھی اعتراف کیا تھا۔ متاثرہ لڑکیوں نے گزشتہ برس اگست میں فیس بک پر کلارک کی 100 ویں سالگرہ کے حوالے سے پوسٹ دیکھ کر پولیس سے رابطہ کرکے شکایت درج کرائی تھی۔ یہ دونوں لڑکیاں اب 40 سالہ خواتین ہیں۔