اسلام امن کا درس دیتا ہے :ز اہد عمران کوروٹانہ
نارنگ منڈی(نامہ نگار) جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما ء چوہدری ز اہد عمران کوروٹانہ نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کو بھارت میں مذہبی تعصب کا سامنا ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بی جے پی کے ہندو رہنمائوں کے متعصبانہ اور نفرت انگیز رویہ کا نوٹس لینا چاہیے تیس فیصد سے زائد مسلمان آبادی کسی بھی ملک کیلئے خطرہ نہیں بلکہ فروغ امن کی علامت ہے انہوں نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز ہندو سوچ انتہا پسندی کی عکاسی اور مودی کا ایجنڈا ہے۔