میپکو گرین نے جشن آزادی ہاکی میچ جیت لیا
ملتان (سماجی رپورٹر)میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں میپکو کالونی کے گرائونڈ میںمنعقدہ میچ میں میپکو گرین ٹیم اور وائٹ ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں میپکو گرین ٹیم نے وائٹ ٹیم کو 3کے مقابلے میں 4گولز سے ہرادیا ۔ مہمان خصوصی پیٹرن انچیف میپکو سپورٹس کمیٹی /چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری تھے ۔ میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد حمید چوہان، نائب صدر لیاقت علی میمن، منیجر ہاکی ٹیم محمد وسیم اختر، پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی محمد نواز ندیم ، ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی اور دیگر افسران بھی موجودتھے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری سے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تعارف کروایاگیااور انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔