دشمن قوتیں مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں: ربیعہ طارق
لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پنجاب کی صدر ربیعہ طارق نے کہاہے کہ دین کی دشمن قوتیںاسلام کیخلاف ہرسازش اور ہر قسم کے حربے استعمال کر ر ہی ہیں اس کیلئے ہمیں ایم ایم کے اتحاد سے اسلامی نظام قائم کرنا ہوگا ۔ دیگرمقررین مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی، ۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل رعنا فضل اورماریہ ڈار نے کہا کہ ہم پاکستان کو کرپشن فری پاکستان اور جماعت کو پارلیمانی قوت بنانا چاہتے ہیںتا کہ صالح اورایماندار قیادت نظام کی باگ ڈورسنبھالے اور انتخابات کے ذریعے ہی ھم پاکستان میں خوشحالی لا سکتے ہیں۔عوام انتخابات کے ذریعے صالح قیادت کا انتخاب کرے تاکہ پاکستان خوشحالی کی منزلیں طے کر سکے اور پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بن سکے۔