سابق چیئرمین اسٹیل مل قتل کیس میں ملزم نثار مورائی کے پروڈکشن آرڈر جاری
کراچی (وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے سابق چیئرمین اسٹیل مل قتل کیس میں ملزم نثار مورائی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔پیر کو سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل مل سجاد حسین قتل کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی ۔ملزم نثار مورائی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نثار مورائی کو کرپشن ریفرنس میں ضمانت منسوخ پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ نثار مورائی جیل میں ہیں پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ عدالت نے ملزم کے 28 اپریل کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔