شہید کانسٹیبل حق نواز کے بچوں کی شادی‘ ڈی پی او وہاڑی نے میزبانی کی
وہاڑی(نامہ نگار) شہید ہیڈ کانسٹیبل حق نواز کے بیٹے اور بیٹی کی شادی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے خود میزبانی کی،شادی کے تمام اخراجات اور انتظامات وہاڑی پولیس نے کئے،ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے تمام مہمانوں کو خود ویلکم کیا،شہید کے بچوں کو تحائف اور 1لاکھ کا چیک بھی دیا، بیٹی نے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی کے دست شفقت نے باپ کی کمی کومحسوس نہیں ہونے دیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ زندہ اور غیور اقوام بلا شبہ شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،امن کے داعی پولیس افسران کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں،وہاڑی پولیس کے جانبا زشہداء پولیس کافخر ہیں. وہاڑی پولیس ہر موقع پر ان کے وارثان کے ساتھ شانہ بشانہ موجود ہے،شہداء کے بچے ہمارے بچے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کانسٹیبل حق نواز شہید کے بیٹے اور بیٹی کے شادی میں میزبانی کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں ہمیشہ زندہ ہوتا ہے،جبکہ اس موقع پر شہید کی بیٹی نے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی کے دست شفقت نے باپ کی کمی کو محسوس نہیں ہونے دیا،یاد رہے ہیڈ کانسٹیبل حق نواز 1998ء میں پپلی اڈہ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے اور یہ پاکستان کی تاریخ کا منفرد واقع ہے کہ کسی ضلع کے ڈی پی او نے کانسٹیبل کے دونوں بچوں کی شادی کی نہ صرف خود میزبانی کی اور شادی پر ہونے والے اخراجات خود برداشت کئے بلکہ تمام انتظامات بھی اپنی زیر نگرانی کروائے۔