ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف آج احتجاج ‘چوک کچہری میں دھرنا بھی دیا جائیگا
ملتان (نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت حکام کی طرف سے ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف آج (منگل) چوک کچہری پر احتجاج کیا جائے گا اور دھرنا بھی دیا جائے گا مختلف ہسپتالوں جن میں نشتر‘ چلڈرن کمپلیکس ‘ کارڈیالوجی‘ شہباز شریف جنرل ہسپتال‘ ڈینٹل نشتر ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں سے نکالی جانے والی ریلیاں چوک کچہری پر اکٹھی ہوں گی اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے محکمہ صحت کے دفتر سے دن 10 بجے ریلی نکلے گی جو چوک کچہری پہنچے گی جہاں ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔