ن لیگ‘ تحریک انصاف اور عوامی گروپ سرگرم
تنویر احمد اعوان........ ضلع: خوشاب
ملک بھر کی طرح ضلع خوشاب میں آئندہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئےں ہیں کارنر میٹنگز اور گھر گھر کنوسینگ کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ضلع خوشاب میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 6لاکھ 80ہزار 471ہے جن میں مردانہ تین لاکھ 70ہزار 465اور زنانہ تین لاکھ 10ہزار 106ووٹر شامل ہیں ضلع کی قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں کیلئے زنانہ و مردانہ 1128پولنگ اسٹیشن قائم کرکے ان میں 2538پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں قومی اسمبلی کے حلقہ 69خوشاب ون میں کل ووٹروں کی تعداد 3لاکھ 36ہزار 591ہے جن میں مردانہ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 82ہزار 538اور زنانہ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 54ہزار 113ہے این اے 69میں زنانہ و مردانہ 295 پولنگ اسٹیشن بنا کر 647 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 خوشاب ٹو میں کل ووٹوں کی تعداد تین لاکھ 43ہزار 920ہے جن میں مردانہ ایک لاکھ 87ہزار 927اور زنانہ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 53ہزار 993ہے اس حلقہ میں زنانہ و مردانہ 270پولنگ اسٹیشن قائم کرکے 622پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 39 خوشاب ون میں کل ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 77ہزار 321ہے جن میں 95ہزار 847 مردانہ اور 81ہزار 474 زنانہ ووٹر شامل ہیں اس حلقہ میں 153 زنانہ و مردانہ پولنگ اسٹیشن اور 343 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 40خوشاب ٹو میں کل ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 59ہزار 230ہے جن میں 86ہزار 691مردانہ اور 72ہزار 539زنانہ ووٹر شامل ہےں اس حلقہ میں 142پولنگ اسٹیشن اور 304پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 41خوشاب تھری میں کل ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 83ہزار 289ہے جن میں 99ہزار 274مردانہ اور 84ہزار 115 زنانہ ووٹر شامل ہیں اس حلقہ میں 135 پولنگ اسٹیشن اور 223پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 42خوشاب فور میں کل ووٹروں کی تعداد 1لاکھ 67ہزار 631ہے جن میں 88ہزار 653 مردانہ اور 71ہزار 978زنانہ ووٹر شامل ہیں اس حلقہ میں زنانہ و مردانہ 134پولنگ اسٹیشن اور 299پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں قومی اسمبلی کے حلقہ 69خوشاب ون اور اس سے ملحقہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 39اور پی پی 40 میں کل 27یونین کونسلیں اوچھالی ‘کفری ‘ انگہ ‘ نوشہرہ ‘ کھوڑہ ‘ کھبیکی ‘ پدھراڑ ‘ دئیوال ‘ کٹھہ سگھرال ‘ تلوکر ‘ ناڑی ‘ نلی ‘ وہیر ‘ کنڈ ‘ سندرال ‘ بجار ‘ مٹھہ ٹوانہ ‘ بوتالہ ‘ جبی ‘ وڑچھہ ‘ گولیوالی ‘ بندیال ‘ اتراء‘ گنجیال ‘ قائدآباد ‘ اوکھلی موہلہ اور چک نمبر 14ایم بی شامل ہیں اس حلقہ میں کل 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف کے ملک عمر اسلم اعوان اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سمیرا ملک ‘ پیپلزپارٹی کے ملک سیف اﷲ سوڈھی ‘ اے این پی کے ملک ثناءاﷲ سمیت دیگر آزاد امیدوار شامل ہیں اس حلقہ میں دو روایتی حریفوں ملک عمر اسلم اعوان اور سمیرا ملک کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی عمراسلم اعوان دو دفعہ سمیرا ملک سے شکست کھاچکے ہیں جبکہ سمیرا ملک نے 2دفعہ اس حلقہ میں کامیابی حاصل کی اب یہ دلچسپ صورتحال پیدا ہوچکی ہے کہ سمیرا ملک تیسری بار کامیابی حاصل کرکے ہیٹرک مکمل کرتیں ہیں یا عمر اسلم اعوان تیسری بار شکست کی ہیٹرک مکمل کرتے ہیں اس حلقہ میں اعوان ‘گنجیال ‘ بندیال اور اتراءسمیت دیگر بڑی برادریاں شامل ہیں سمیرا ملک نے اپنے حلقہ انتخاب میں سوئی گیس ‘ بجلی اور سٹرکوں کی تعمیر سمیت دیگر کئی ترقیاتی کام مکمل کروائے ہیں لیکن عمر اسلم اعوان سابق وفاقی وزیر ملک نعیم خان اعوان کے بھانجے اور جانشین ہیں اور وہ گذشتہ 15سال سے اس حلقہ کے عوام کی خدمت کررہے ہیں ملک عمر اسلم اعوان ایک دفعہ پہلے بھی قومی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں سمیرا ملک اور عمر اسلم اعوان موجودہ انتخابات میں اپنی کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں عمر اسلم اعوان نے اپنی پوزیشن کافی مستحکم کرلی ہے لیکن سمیرا ملک پاکستان مسلم لیگ ق سے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے بعد اپنے کامیابی کیلئے بھرپور طریقہ سے کوشش کررہی ہیں قومی اسمبلی کے حلقہ خوشاب ٹو میں ہڈالی ون ‘ ہڈالی ٹو ‘ چک نمبر 59ایم بی ‘ خوشاب ون ‘ ٹو ‘ تھری ‘ فور ‘ فائیو اور جوہرآباد ون ‘ ٹو ‘ چک نمبر 50ایم بی ‘ حسن پور ٹوانہ ‘ گروٹ ‘ روڈہ ‘ آدھیکوٹ ‘ رنگپور بگھور ‘ راہداری ‘ جھرکل ‘ کھاٹواں ‘ کھائی خورد ‘ جوڑاکلاں ‘ جمالی ‘ پیلووینس اور نورپورتھل سمیت 24یونین کونسلیں شامل ہیں اس حلقہ سے ملحقہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 41اور پی پی 42بھی شامل ہیں یہ حلقہ خوشاب جوہرآباد اور نورپورتھل کے شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں پر مشتمل ہے اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے ملک شاکر بشیر اعوان اور عوامی گروپ کے آزاد امیدوار سردار شجاع محمد خان بلوچ ‘ اور پاکستان تحریک انصاف کے گل اصغر بگھور سمیت دیگر جماعتوں اور آزاد حیثےت میں حصہ لینے والے 16امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شاکر بشیر اعوان اور آزاد امیدوار سردار شجاع خان بلوچ اور تحریک انصاف کے امیدوار گل اصغر بگھور نے اپنی انتخابی مہم زور شور سے شروع کررکھی ہے اس حلقہ میں ملک شاکر بشیر اعوان اور سردار شجاع خان بلوچ ایک ایک دفعہ قومی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں جبکہ گل اصغر بگھور پہلی دفعہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ملک شاکر بشیر اعوان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حصہ لے رہے ہیں جبکہ گل اصغر بگھور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اپنی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 39خوشاب ون میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک جاوید اقبال اعوان ‘ تحریک انصاف کے ملک امیر مختار سنگھا ‘ پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر ملک نعیم صادق سمیت دیگر آزاد حیثےت میں حصہ لینے والے 12امیدواروں نے اپنے کاغذات داخل کروا رکھے ہےں اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک جاوید اقبال اعوان پہلے بھی دو دفعہ ایم پی اے رہ چکے ہیں اور تیسری دفعہ کامیابی کے بعد وہ اپنی ہیٹرک مکمل کریں گے ملک امیر مختار سنگھا اعوان پہلے چیئرمین ضلع کونسل رہ چکے ہیں اور وہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر پہلی دفعہ حصہ لے رہے ہیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 40خوشاب ٹو میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک کرم الہی بندیال ‘ سابق صوبائی وزیر الحاج صالح گنجیال ‘ تحریک انصاف کے محمد دین ایوب ٹوانہ ‘ پیپلزپارٹی کے قاضی غیاث الدین سمیت اس حلقہ میں آزاد حےثےت میں حصہ لینے والے 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروا رکھے ہےں اس حلقہ میں کرم الہی بندیال اور صالح گنجیال پہلے بھی ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 41 خوشاب تھری میں سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک محمد آصف بھا ‘ سابق چیئرمین بلدیہ خوشاب حاجی شریف خان بلوچ ‘ پیپلزپارٹی کے سردار سجاد حسین خان بلوچ ‘ مسلم لیگ ن سے بغاوت کرنیوالے سابق جنرل سیکرٹری ملک عمر تصور خان ‘ مہر محمد انور آرائیں ‘ جماعت اسلامی کے تنظیر الحسن اعوان ‘ تحریک انصاف کے ڈاکٹر خالد بشیر ‘ اے این پی کے ملک ثناءاﷲ سمیت آزاد حیثےت میں حصہ لینے والے دیگر 24امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروا رکھے ہیں اس حلقہ میں سابق ایم پی اے ملک آصف بھا دو دفعہ کامیابی حاصل کرچکے ہےں جبکہ تیسری بات کامیابی کے بعد وہ اپنی ہیٹرک مکمل کریں گے انہوں نے اپنے حلقہ میں اربوں روپے کی لاگت سے تعلیم ‘ صحت ‘ فراہمی و نکاسی آب اور دیگر شعبوں کے سینکڑوں ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے شہنشاہ تعمیرات کا لقب حاصل کیا ہے جبکہ عوامی گروپ کے آزاد حےثےت میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار حاجی محمد شریف خان بلوچ سابق چیئرمین بلدیہ خوشاب رہ چکے ہیں اور اپنی شرافت اور دیانتدار کی وہ سے حلقہ مےں اپنا خاص مقام رکھتے ہیں اس حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر خالد بشیر ‘ مہر محمد انور آرائیں اور عمر تصور خان بھی اپنی انتخابی مہم کو انتہائی زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 42خوشاب فور میں سابق صوبائی وزیر ملک خدا بخش ٹوانہ ‘ مسلم لیگ ن کے ملک محمد وارث کلو ‘ اور پاکستان تحریک انصاف کے گل اصغر بگھور سمیت دیگر 15امیدواروں نے اپنے کاغذات داخل کروا رکھے ہیں اس حلقہ میں سابق صوبائی وزیر ملک خدا بخش ٹوانہ پہلے بھی ایم پی اے رہ چکے ہیں اور ان کے مقابلہ میں گذشتہ دو دفعہ ایم پی اے منتخب ہونیوالے ملک محمد وارث کلو نے علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے عوامی بھلائی کے سینکڑوں ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں جبکہ اس حلقہ میں گل اصغر بگھور پہلی دفعہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہےں ملک خدا بخش ٹوانہ اپنی شرافت اور لاقہ میں احترام کی وجہ سے اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں جبکہ ملک محمد وارث کلو حلقہ میں ترقیاتی کام کروانے کی وجہ سے ایک خاص حےثےت میں پہچانے جاتے ہےں ملک گل اصغر بگھور نے گذشتہ ایک سال سے اپنی انتخابی مہم شروع رکھی ہے ضلع خوشاب کے قومی و صوبائی اسمبلی کے چاروں حلقوں میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے علاوہ عوامی گروپ کے آزاد حیثےت میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے درمیان مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے ۔