امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہونے کا امکان ہے لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ وبا خود ہی ختم ہو جائے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ریاست پنسلوانیا میں ووٹرز کے ساتھ سوال و جواب کے ایک سیشن میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین تیار ہونے کے بہت قریب ہے جسے دستیاب ہونے میں 4 ہفتے بھی لگ سکتے ہیں یا 8 ہفتے بھی لگ سکتے ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا خود ہی ختم ہو جائے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے حقیقت میں کورونا وائرس کی وباءکو کم خطرناک کبھی نہیں سمجھا بلکہ اس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور معمولات زندگی کی بحالی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں تاکہ غریب اور متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ ہو سکے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024