انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کا اجلاس‘ پرانے مقدمات کو بروقت نمٹانے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کا اجلاس ہوا جس میں پولیس افسران‘ پراسیکیوٹرز جنرل اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرانے مقدمات کو بروقت نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پولیس گواہوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔ پولیس تمام اشتہاریوں کو گرفتار کرے۔