وزارت قانون میں بھی ملازمین کے لیے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی
اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت قانون نے بھی ملازمین کے لیے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔وزارت قانون نے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی سے متعلق نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق دوران ڈیوٹی گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین سمارٹ فون استعمال نہیں کرسکیں گے، نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔