سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
کراچی ( کامرس رپورٹر ) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں13ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1194ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا450روپے سستا ہو کر58ہزار850روپے کا ہو گیا اسی طرح386روپے کی کمی سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت50ہزار454روپے ہو گئی ۔