سجادخان نے پارٹی ٹکٹ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کرادیا
راولپنڈی( نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزدامیدواربرائے حلقہ قومی اسمبلی این اے 60سجادخان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمدشہبازشریف کاجاری کردہ پارٹی ٹکٹ ہفتہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ضلع راولپنڈی محمدسلیم اخترکے پاس جمع کرادیا پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے لئے سجادخان کے ہمراہ حلقہ این اے 60کی مختلف یونین کونسلوں چیئرمین راجہ مشتاق ،شیخ خان محمدخانو، راجہ محمدحفیظ،ملک وسیم ،راجہ خلیل ،حاجی جمیل احمد،عالمگیرخان ،نمبردارراجہ جہانگیر ، ،ملک ناصراقبال گلو سرمدخان، مقرب خان ،ملک حسنین صابر،راجہ مظہراقبالٍٍ ۔ضیاء خٹک ،اوردیگرکارکن بھی تھے اس موقع پرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرضلع راولپنڈی نے سجاد خان سے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان ’’شیر‘‘ انہیں کل باضابطہ طورپرالاٹ کردیاجائے گا۔