گنے کے کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل : غلام عباس بھٹی
اللہ آباد( نمائندہ خصوصی) گنے کے کاشتکاروں کو مکمل سہولتیں فراہم کرنا اور حکومتی احکامات پر عمل کرنا اولین ترجیح ہے۔ کاشتکاروں کو 60 کروڑ روپے سے زائد بلا سودقرضے جاری کیے جاچکے ہیں۔ رقم کی ادائیگی صرف بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار آر وائی کے شوگرملز جن پور کے ڈی جی ایم کین غلام عباس بھٹی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کومیرٹ پر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر ساجد عمران گشکوری، گل محمد ملک ، محمد افضل ،چوہدری محمد سلیم رانا محمد نفیس ودیگر موجود تھے۔