پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز سے میڈیا کو بات کرنے سے روکنے اور صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر عمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ہے،عمران صاحب آوازین بند کرنے سے سچائی چھپ نہیں سکتی ، نہ ہی جھوٹ سچ بن جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نالائق اور نااہل حکومت نے تمام سیاسی مخالفین کو اغوا کیا ہوا ہے اور ان کی آوازیں بھی بند کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آوازین بند کرنے سے سچائی چھپ نہیں سکتی ، نہ ہی جھوٹ سچ بن جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کے خلاف کرپشن مل نہیں رہی، بوکھلائی فسطائی حکومت اب آوازیں بند کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار رائے پرتاریخ کی بدترین پابندیاں عائد ہیں، نالائق حکومت صرف عمران نامہ چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیا پر تشدد اور صحافیوں سے بدسلوکی فسطائی حکومت کے خوف میں مبتلا ہونے کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری افسران، اداروں اور میڈیا پر تشدد اور حملے کرنا عمران صاحب کی جماعت کا پرانا وطیرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سیاسی مخالفین کے خلاف آپ کے الزامات جھوٹ ثابت ہورہے ہیں تو اس میں میڈیا کا کیا قصور ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی فسطائیت، تکبر اور جھوٹ کی سزا میڈیا کو دینے سے حقیقت نہیں بدلے گی ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی اسیران کا ہر کیس حکومت کی فسطائیت، جھوٹ اور انتقام کا آئینہ بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیا پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024