لودھراں بہاولپور سپیڈو بس سروس معطل، طلباء اور شہری پریشان
لودھراں(خبر نگا ر)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لودھراں سے بہاولپور کے لیے طلباء اور عوام کو سستی سہولیات مہیا کرنے کے لیے لودھراں سے بہاولپور کے لیے سپیڈوبس سروس شروع کی۔ اس سروس میں 12بسوں کو شامل کیا گیا۔ اب سروس بھی بند کردی گئی اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 15جنوری سے شروع ہونے والی سپیڈو بس سروس کمپنی کا معاہدہ حکومت سے چھ ماہ کا تھا جس کے ختم ہونے کے بعد کمپنی اور حکومت کے درمیان نیا معاہدہ نہ ہو پایا۔