سعودی عرب نے قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کے اعلان پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے 5 ملزمان کے خلاف 32 برس قید اور 90 لاکھ ریال جرمانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پبلک پراسیکیوشن نے گزشتہ روزکہا ہے کہ پانچ عہدیداروں پر قومی دولت کا بے دریغ استعمال، سرکاری اثاثوں میں من مانی کرنے، سرکاری ملازمت کا کاروبارکرنے اور ناجائز طریقے سے دولت مند بننے کے الزامات تھے۔ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ان ملزمان کے خلاف 300سے زیادہ شواہد اور دلائل جمع کرکے ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ معاملہ متعلقہ عدالت کے حوالے کیا گیا۔ عدالت نے ان عہدیداروں کے خلاف الزامات ثابت ہوجانے پر مجموعی طور پر 32 برس قید اور 90 لاکھ ریال سے زیادہ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے ان کے نجی اکاﺅنٹ میں موجود رقم ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024