حکومت نئے آرڈیننس پر اساتذہ کے تحفظات دورکرے:سجاد اکبر
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک اساتذہ پنجاب کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے اساتذہ بلدیاتی آرڈینینس2019کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت وقت نے اس پر اساتذہ کے خدشات کو دور نہیں کیا۔ سید سجاد اکبر کاظمی، چوہدری سرفراز، اللہ بخش قیصر، امتیاز عباسی، چوہدری صفدر، رائے مصطفی ریاض، ملک لطیف شہزاد ، ظفر اقبال روانہ،انیس بھینٹ، ساجد قدیر، عقیل آزاد، نجم الحسن نجمی، اسلم گھمن، وحید مراد یوسفی، رانا لیاقت علی و دیگر نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم کو بھی تحفظات سے آگاہ کیا گیالیکن حسب روایت سرد مہری دکھائی گئی۔چارسیکرٹری تعلیم تبدیل ہو چکے ہیں لیکن اساتذہ کے مسائل جوں کے توں ہیںبلکہ ان میں اضافہ ہور ہا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پے پروٹیکشن کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا SSE'sاساتذہ کی مستقلی کیلئے PPSCکی شرط سے ہزاروں اساتذہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔