مقامی مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں مندی کا رجحان
کراچی (سٹاف رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل واسپنگ ملز کی جانب سے روئی کی خریداری کے نسبت کپاس کے کاشت کاروں کی جانب سے پھٹی کی رسد میں اضافہ کے باعث روئی کے بھائو میں مندی رجحان برقرار رہا۔ روئی کے بھائو میں فی من 200 تا 250 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 5000 روپے کے بھائو پر مستحکم رکھا صوبہ سندھ میں روئی کا بھائو فی من 200تا 4950روپے پھٹی کا بھائو فی 40کلو 1800تا 2500 روپے، صوبہ پنجاب میں روئی کا بھائو فی من 5000 تا 5200روپے جبکہ پھٹی کا بھائو 2300 تا 2600روپے رہا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں زبردست مندی کے اثرات مقامی کاٹن مارکیٹ پر مرتب ہو رہے ہیں۔