درخت اور پودوں کی اہمیت
مکرمی : 61 سال بعد گرم ترین مارچ اپریل اور مئی کا ماہ ہم پاکستان میں دیکھ رہے ہیں۔پاکستان ان 10 ملکوں میں سر فہرست ہے جن کا موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا۔پچھلے 12 سال میں پاکستان کا ٹمپریچر 4 ڈگری بڑھ گیا ہے جو پچھلے 50 سال میں 3 فیصد بڑھا تھا۔اسکا واحد حل پودے لگانا ہے اپنے گھر کے ہر خالی حصہ میں اپنی گلی میں اپنے محلہ میں اپنی کالونی میں سڑک کے کنارے جہاں جگہ ملے وہاں پودے لگائیں کوشش کریں درخت اور پودے پھل دار ہوں تاکہ انسانی رزق میں اضافہ ہواس وقت انسانی زندگی کی بقاء صرف درخت اور پودے لگانے میں ہے۔پاکستان میں علماء کرام ۔سیاست دان ۔سوشل ورکر اور معاشرہ کے تمام وہ طبقات کو عوام کے رول ماڈل ہیں وہ درخت اور پودے لگانے کی مہم کو پر موٹ کریں۔اگر ہم نے آج درخت اور پودے کی اہمیت نہ سمجھیں تو اب اگلی نسل کی بات نہیں بلکہ اگلے سال ہی ہم سب کو اس سے زیادہ گرم موسم کا سامنا کرنا پڑے گا(سید مدبر شاہ)