گھوٹکی ، گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں
میرپور ماتھیلو (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو محمد احمر علی اور مختیارکار محمد قاسم دہاندہو نے میرپور ماتھیلو میں مختلف مقامات پر چھاپے مارکر غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم کی ساڑہے چار ہزار بوریاں برآمد کریں جبکہ چھ گودام سر بمہر کردئیے گئے، برآمد ہونے والی گندم کی بوریاں محکمہ خوراک کے حوالے کردی ہیں. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گندم کے ممکنہ بحران کے پیش نظر کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اس سلسلے میں کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ حکومت سندھ کا مقرر کردہ گندم خریداری کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو محمد احمر علی نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔