نیب کارروائیاں کالعدم کرنے کیلئے درخواست گزار کے وکیل سے معاونت طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی کارروائیوں کو کالعدم قرار دلوانے کیلئے دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل سے معاونت مانگ لی ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے پاکستان لائیرز فورم نامی تنظیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں نیب کے قانون پر اعتراضآت اٹھائے گئے . درخواست گزار تنظیم کے وکیل اے کے ڈوگر نے دعویٰ کیا کہ نیب آرڈینینس 1999 میں نیب بیورو کی تشکیل کا کوئی تصور موجود نہیں اور نیب آرڈینینس کی میں نیب بیورو اور ممبران کی تقرری سے متعلق کوئی شق موجود نہیں، درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے یہ بھی نشاندہی کی کہ نیب قانون خاموش ہے کہ کتنے ارکان بیورو کی تشکیل کریں گے اور ان کا تقرر کون کرے گا. اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ نیب آرڈیننس 1999 کو کالعدم قرار دیا جائے. درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ نیب آرڈینینس کے تحت ملزموں کی سزائیں اور ریفرینسز کالعدم قرار دیئے جائیں۔