دھاندلی میں ملوث آر اوز کو سزا ملنی چاہئے : ظہیر الدین
لاہور( خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین خان نے کہا ہے کہ دھاندلی میں ملوث آر اوز اور پریذئنڈنگ آفسران کو سزائیں دیئے بغیر دھاندلی کا راستہ بند نہیں ہوگا ، مسلم لیگ (ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر ، سہیل چیمہ ، اشرف چوہدری ودیگر کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف پوری قوم ایک پرچم کے تلے جمع ہو رہی ہے ، چوہدری شجاعت حسین چوہدری پرویز الٰہی نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے حوالے سے اصولی بات کی ۔ حکمران جماعت یا کسی کو بھی خوفزادہ نہیں ہونا چاہیے ۔ عام انتخابات میں سب سے زیادہ دھاندلی ق لیگ کے اُمیدواروں کے سا تھ ہوئی ، چوہدری ظہیر الدین خان نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت ایشو کی سیاست کر رہی ہے ، فیصل آباد کے تحریک انصاف کے جلسہ میں ق لیگ کے کارکن بڑی تعداد میں شریک ہونگے ، اور یہ جلسہ فیصل آباد کی تاریخ کا مثالی جلسہ ہوگا ۔