حضرو پولیس کا سرچ آپریشن ،300افراد کاریکارڈچیک کیا
حضرو(نمائندہ نوائے وقت) اٹک کے دبنگ ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کے سرچ آپریشن جاری ،جمعہ کے روز تھانہ حضرو کے ایس ایچ او حاجی محمد اعظم نے بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ حضرو کے دیہات سلیم خان ،ابابکر اور موٹروے کیساتھ ساتھ رہائش پذیر افغان باشندوں کا ڈیٹا حاصل کیا پولیس نے 30گھروں کی تلاشی لی اور300افراد کے نام اور پتہ جبکہ انکی تصویریں بھی حاصل کر لیںاس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم نے بتایا کہ ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر تھانہ حضرو کی حدو د میں افغانیوں کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران تمام معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں تھانے کی حدود میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے عوام کا تعاون ضروری ہے چھچھ کے عوامی حلقوں نے سرچ آپریشن کروانے پر ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔