پشاور کے چڑیا گھر میں گلیات کا برفانی تیندوا ہلاک ہوگیا
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے چڑیا گھر میں گلیات کا برفانی تیندوا ہلاک ہوگیا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ صحت مند تیندوا کس وجہ سے ہلاک ہوا۔ 6روز قبل چڑیا گھر انتظامیہ نے ہلاک ہونے والے ایک ہرن کو بھی طبعی موت قرار دیدیا تھا۔