چوتھی بین الصوبائی گیمز میںپنجاب کا 325رکنی دستہ شرکت کرے گا
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)چوتھی بین الصوبائی گیمز میں شرکت کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کا 325رکنی دستہ 16مارچ کوپشاور روانہ ہوگا، سپورٹس بورڈ پنجاب گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھلاڑی جیت کی لگن سے میدا ن میں اتریں، تمام کھلاڑیوں کو ماہر کوچز نے تربیت دی ہے، گیمز کے دوران تمام کھلاڑی ڈسپلن کا خصوصی خیال رکھیں ،ہم پرامید ہیں کھلاڑی ہر کھیل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز جیتں گے اور پنجاب کا اعزاز برقرار رکھیں گے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو گیمز کیلئے بھرپور تیاری کرائی ہے جس کیلئے 7روزہ تربیتی کیمپ منعقد کئے گئے جس میں ماہر کوچز نے کھلاڑیوں کو تربیت دی، کھلاڑی جیت کے لئے پرعز م ہیں۔