مسلمان خاتون کو مخصوص سیٹ نہ دینا ناانصافی ہے: طوبیٰ جاوید
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن سٹی شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات طوبیٰ جاوید نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ سے کسی مسلم خاتون کومخصوص سیٹ کے قابل نہ سمجھا جانا انتہائی افسوسناک ہے ، مقامی قیادت کی جانب سے اس حق تلفی پر خاموشی ناقابل فہم ہے ، انہوںنے کہا کہ گوجرانوالہ کی خواتین کو مکمل نظر انداز کر کے خواتین کی مخصوص سیٹ پر بھی اقلیتی رکن کو نوازدیناکارکن خواتین کے ساتھ سخت ناانصافی ہے ۔